گرمی کی شدت برقرار۔۔۔ سورج آنکھیں دکھانے لگا

لاہور(رم نیوز)شہر میں گرمی کی شد ت برقرار ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 11 مئی تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ اس کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، مئی کے مہینے میں لاہور میں 12 سے 14 مئی تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔