کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے،75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 75 ہزار47 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 516 پوائنٹس کااضافہ ہوا ہے ،ہنڈرڈ انڈیکس 75 ہزار 47 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔