اسلام آباد(رم نیوز) آئی ایم ایف کے ساتھ طے اہداف کی خلاف ورزی ، پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 150ارب روپے کااضافہ ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کاگردشی قرض 2500 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ 150 ارب روپے سے زائد کا گردشی قرض رواں مالی سال کے دوران بڑھے گا۔ ذرائع وزارت توانائی نے آئی ایم ایف کاگردشی قرض کنٹرول نہ ہونے پر تشویش کااظہار کیاہے۔