سورج آگ برسانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ

لاہور(رم نیوز ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج آگ برسانے لگا جبکہ آج بھی پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کی اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں رواں دنوں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے اس لیے شہری احتیاط برتیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔