بیرون ملک پراپرٹی خریدنے کی قانون میں ممانعت نہیں ہے لیکن پراپرٹی خرید کر ڈکلیئرڈ نہ کرنے پر کارروائی ہوسکتی ہے:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ بیرون ملک پراپرٹی خریدنے کی قانون میں ممانعت نہیں ہے لیکن پراپرٹی خرید کر ڈکلیئرڈ نہ کرنے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پراپرٹی خریدنے کی قانون میں ممانعت نہیں ہے لیکن پراپرٹی خرید کر ڈکلیئرڈ نہ کرنے پر کارروائی ہوسکتی ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہو تو یہ انویسٹمنٹ ملک میں ہوسکتی ہے۔ ان مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن یہاں وہ ماحول نہیں ہے۔ بھارتی شہری اپنے ملک میں زیادہ سرمایہ کاری کررہے ہیں۔