گرمی بڑھنے کے ساتھ ڈائریا ، خسرہ اور گیسٹرو جیسی موسمی بیماریوں میں اضافہ

پشاور(رم نیوز) گرمی بڑھنے کے ساتھ ڈائریا ، خسرہ اور گیسٹرو جیسی موسمی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق گرمی بڑھنے کے ساتھ ڈائریا ، خسرہ اور گیسٹرو جیسی موسمی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں روزانہ 300 کے قریب متاثرہ بچے لائے جارہے ہیں ۔ ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہےکہ ایل آر ایچ میں روانہ کی بنیاد پر 175 سے 200 بچے لائے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 120 سے 160 بچے لائے جارہے ہیں۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے پیڈز وارڈ میں ڈائریا ، خسرہ اور گیسٹرو میں مبتلا بچوں کا رش ہے۔ رپورٹ کے مطابق مضافاتی مراکز صحت میں کم سہولیات کے باعث بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال خسرہ کے1400 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال خسرے کی وجہ سے 14 بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔