تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ

اسلام آباد(رم نیوز) آئندہ بجٹ میں تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیاگیاہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ تاجر دوست ایپ میں شامل نہ ہونے والوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے۔ تاجر دوست ایپ نہ لینے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 182 کے تحت کارروائی ہوگی۔ تاجر دوست ایپ نہ لینے والے غیر رجسٹرڈ کاروبار پر دس ہزار وپے جرمانہ ہوگا۔ آئی ایم ایف نے نان فائلرز کے بینکوں سے کیش نکلوانے پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ آئندہ بجٹ میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی امپورٹ پر ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں 1300 سی سی سے زائد کی امپورٹ گاڑیوں پرمزید ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔