راولپنڈی(رم نیوز)ڈاکٹر ہیلن میری پاک فوج میں بریگیڈیئر بننے والی پہلی مسیحی خاتون بن گئی ہیں۔ ڈاکٹر ہیلن میری رابرٹس کو پاک فوج کی آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جس کے ساتھ ہی وہ بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پانے والی مسیحی برادری کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
بریگیڈیئر ہیلن میری پاکستان آرمی کی میڈیکل کور میں 26سال سے پیتھالوجسٹ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ہیلن میری کی بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی پاکستانی مسیحی برادری کے لیے امید کی کرن اور پاک فوج میں میرٹ اور قومی نمائندگی کی ایک اور زندہ مثال ہیں۔
بریگیڈیئر رابرٹس سے قبل میجر جنرل نگار جوہر صنفی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے 2020 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والی پاک فوج کی پہلی خاتون افسر بن گئی تھیں۔