غزہ میں اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائلوں کا استعمال

غزہ (رم نیوز)غزہ میں اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائلوں کا استعمال کیاگیا ہے۔ غزہ پر جاری اسرائیل جارحیت کو 244 دن گزر گئے ہیں اور فلسطینیوں پر اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سب سے بڑا حامی بھارت ہے جو کی مودی کی مسلمان دشمنی کا ثبوت ہے۔

کل رات فلسطین میں قائم اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی۔غزہ میں اقوام متحدہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں بھارتی میزائلوں کا استعمال کیاگیا ہے۔حملے میں بھارتی ساختہ میزائل سے پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا جو کہ میزائل پر لگے" میڈ ان انڈیا" لیبل سے واضح ہے۔

جنوری2024 میں بھارتی دفاعی کمپنی میونیشنز انڈیا لیمیٹڈ نے اسرائیل کو گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد فراہم کیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کمپنی میونیشنز انڈیا لمیٹیڈ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی دوسری برآمدگی بھی زیر غور ہے۔بمباری کے نتیجے میں40 معصوم فلسطینی شہید ،100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔