آئندہ مالی سال کے لیے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(رم نیوز) آئندہ مالی سال کے لیے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے ترقیاتی بجٹ میں 350 فی صد تک اضافہ تجویز کیاگیاہے۔ ٹیکنالوجی کے شعبے کے لیے 27 ارب 43 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئی ٹی کے پندرہ جاری منصوبوں کے لیے 21 ارب 15 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے6 ارب 79 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیجیٹل منصوبے کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔سائبر سکیورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے لیے ایک ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔