عالمی بینک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد (رم نیوز) عالمی بینک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رقم کی منظوری دی۔ رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کی جائے گی۔ عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی۔ منصوبے سے عوام کو سماجی ومعاشی سہولیات تک رسائی ہوگی۔