کراچی(رم نیوز) سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 508 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 73 ہزار 760 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھنے میں آئی، 501 پوائنٹس کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 252 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔