ہنگامہ آرائی کیس ۔۔۔ علی امین گنڈاپور کی ضمانت میں 5جولائی تک توسیع

راولپنڈی(رم نیوز)علی امین گنڈاپور کی ضمانت میں 5جولائی تک توسیع کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی نے موٹروے چوک پر ہنگامہ آرائی، کار سرکار مداخلت، دفعہ 144کی خلاف ورزی کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی ضمانت میں 5جولائی تک توسیع کردی ہے۔

راولپنڈی موٹروے چوک پر ہنگامہ آرائی،کار سرکار مداخلت،دفعہ 144کی خلاف ورزی کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجہ فیصل رشید نے کی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے، عدالت نے علی امین کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضمانت میں 5جولائی تک توسیع کردی ، علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے ۔