پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟

لاہور(رم نیوز) پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟، اس بات کا انتظار سب کو ہے۔ پنجاب کے بجٹ میں بھی وفاق کے فیصلے کے مطابق ملازمین کو ریلیف ملے گا۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے 20 فی صد اضافہ متوقع ہے۔ پنجاب کے بجٹ کا 20 فی صد تنخوا اور پنشن پر خرچ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے کہ گریڈ ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں خزانے پر 80 ارب روپے کا اثر آئے گا۔ایک سے 18 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کی تجویز آچکی ہے لیکن کتنا اضافہ منظور ہوگا یہ ابھی واضح نہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 20 تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔