سوشل میڈیا پر لگام ڈالنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کا معاملہ۔۔۔۔ حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو راضی کرلیا

اسلام آباد(رم نیوز) سوشل میڈیا پر لگام ڈالنے کے لیے فائر وال کی تنصیب کے معاملے میں حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو راضی کرلیا ہے۔فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔ذرائع کے مطابق ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر سیون تک دیکھا جاسکے گا۔ فائر وال ایپلیکیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کرسکے گی۔ فائر وال سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرسکے گا۔ فائر وال پروپیگنڈا پوائنٹس ، آئی ڈیز کو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہوگی۔