بیرون ملک میں پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہیں کیاجائے گا

اسلام آباد(رم نیوز) ملکی سلامتی اورسکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک میں پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہیں کیاجائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملکی سلامتی اورسکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک میں پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہیں کیاجائے گا۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کیا ہے۔ یہ مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوادیاگیا ہے۔

مراسلے میں کہاگیا ہےکہ ایسے پاکستانی جو دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا۔ ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے ، دوبارہ تجدید بھی نہیں ہوگی۔