پشاور پولیس میں بڑی تبدیلی ، نیا سکیورٹی ڈویژن بنانے کا فیصلہ

پشاور(رم نیوز)پشاور پولیس میں بڑی تبدیلی، نیا سکیورٹی ڈویژن بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ڈویژن اہم عمارات ، وی آئی پی موومنٹ ، غیر ملکیوں کی نگرانی میں خدمات سرانجام دے گا۔

ایس ایس پی رینک آفیسر کی سربراہی میں ڈویژن کام کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس کے لیے چھ ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ پشاور میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور وی وی آئی پی سکیورٹی کے معاملات کی وجہ سے یہ اہم فیصلہ کیاگیا ہے۔