بھارت، اترا کھنڈ کے جنگلات میں آتشزدگی

اتر اکھنڈ(رم نیوز)بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے محکمہ جنگلات کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع میں بنسر وائلڈ لائف سینکچری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، آگ بجھانے میں مصروف محکمہ جنگلات کے 4 اہلکار جھلس کر ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے0 لاکھ بھارتی روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کے افسر نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ نے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے جس میں ایئر فورس کے ہیلی کاپٹرز کی مدد مانگی گئی ہے۔