حج سکیورٹی کے لیے 8 ہزار کیمرے نصب

جدہ (رم نیوز) حج سکیورٹی کے لیے 8 ہزار کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر برائے حج سیکیورٹی نے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں 8 ہزار کیمرے نصب کیے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔ انہیں نگرانی کے لیے 500 سے زائد مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے جس کا مقصد حج موسم کے دوران سکیورٹی کو برقرار رکھنا ہے۔ اس کے ذریعے ہجوم، ٹریفک اور ہنگامی مسائل سے نمٹنا ہے۔

دیگر حصوں میں بھی کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے جہاں سے عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمد ورفت کی مانیٹرنگ ہوسکے گی جس کے بعد مکہ مکرمہ اورمشاعر مقدسہ کے ہر حصے کی نگرانی آسان ہو جائے گی۔ یہ کیمرے مصنوعی ذہانت پروگرام سے لیس ہیں جو سدایا کے تعاون استعمال کیے جارہے ہیں۔ ان کیمروں کی تنصیب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معیار بہت عمدہ اور اعلی ہوگا اور بروقت تمام معاملات آسانی سے حل ہوسکیں گے۔