آئر لینڈ اور امریکہ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان کی سپر 8 مرحلے سے چھٹی

فلوریڈا(رم نیوز) فلوریڈا میں ہونے والی بارش نے پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کی آخری اُمید پر پانی پھیر دیا۔

فلوریڈا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 30 واں میچ امریکا اور آئر لینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا جو بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو میچ کا ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ایک پوائنٹ ملتے ہی امریکا کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی جبکہ پاکستان کیلئے اگر مگر کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے میں داخلے کے تمام راستے بند ہو گئے۔

گروپ اے میں سے بھارت اور امریکا کی ٹیموں نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، پاکستانی ٹیم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکی۔پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئر لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔