وٹس ایپ نے صارفین کیلئے سپیکر سپاٹ لائٹ فیچر متعارف کرا دیا

نیویارک(رم نیوز) میٹا نے وٹس ایپ پر ویڈیو کال کرنے والے صارفین کیلئے نیا فیچر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مزید آسانی پیدا کر دی۔ وٹس ایپ نے ویب ورژن کیلئے آڈیو سپورٹ کے ساتھ سکرین شیئرنگ اور نیا سپیکر سپاٹ لائٹ فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔

نئی سپیکر سپاٹ لائٹ اپڈیٹ ویڈیو کال پر بات کرنے والے صارف کو خود بخود نمایاں کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس سے انہیں سکرین پر پہلے ظاہر کیا جا سکے گا، اس کے علاوہ پلیٹ فارم نے ویڈیو کال پر شرکاء کی تعداد 32 افراد تک بڑھا دی ہے۔رپورٹس کے مطابق میٹا نے ایپ پر میٹا لو بِٹ ریٹ (ایم لو) کوڈیک فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کا مقصد پرانی ڈیوائس میں کال کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

یہ سہولت انسٹا گرام اور میسنجر کالز کیلئے پہلے سے ہی دستیاب ہے اور اب اس کو واٹس ایپ پر بھی جاری کیا جا رہا ہے، یہ نئی اپ ڈیٹ آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے لئے متعارف کرا دی جائے گی۔