حج کے دوران ایئر ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

ریاض (رم نیوز) حج کے دوران ایئر ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت دفاع نے رواں سال حج کے موقع پر سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی اور پریزیڈنسی آف سٹیٹ سکیورٹی کے تعاون سے ایئر ایمبولینس سروس فراہم کی ہے۔ اس سروس کی ذمہ داری وزارت دفاع کی نمائندہ سکیورٹی ایوی ایشن اتھارٹی کو سونپی گئی ہے۔ وزارت دفاع دُنیا کے جدید ترین ہنگامی طبی آلات سے لیس جدید طیاروں سے حج سیزن میں عازمین کو ہنگامی ایئرلیمنس سروس متعارف کرائی گئی ہے۔

مشن کے اسسٹنٹ کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر بندر بن محمد الجعید نے کاکہنا ہے کہ اس سال مسلح افواج کی طبی خدمات سے تعلق رکھنے والے ہیلی کاپٹر اور جیٹ ایئر میڈیکل انخلاء کے طیارے چوبیس گھنٹے مدد کے لیے لیس ہیں۔ یہ طیارے ہنگامی حالات میں زیادہ بیمار عازمین کو ان کی نازک حالت کے مطابق ہسپتالوں میں منتقل کریں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طبی انخلاء ہمیشہ جدید فضائی طبی خدمات کے میدان میں تیز رفتاری سے اپنے مشن کوانجام دینے کی کوشش کرتا ہے۔اندرون و بیرون ملک ہسپتالوں کے لیے تیار کردہ ہنگامی طیاروں کو ایمرجنسی ہسپتالوں کے طور پر تیار کیا گیا ہے جس میں آپریٹنگ، ریکوری اور انتہائی نگہداشت کے کمرے، لیبارٹریز، ریڈیولوجی یونٹس اور ایک آکسیجن مشین جو ہوائی جہاز کے اندر 4 گھنٹے کام کرتی ہے جیسی سہولیات شامل ہیں۔