پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(رم نیوز)پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کوہلو، بارکھان ، فورٹ منرو ، ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے شہری خوفزدہ ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 177 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی149 کلومیٹردور تھی۔