20 سے 22 جون کے دوران بارشوں کی پیش گوئی

لاہور(رم نیوز)20 سے 22 جون کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے انتظامیہ کو موسمی صورت حال کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں 16 سے 18 جون کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 18 سے 22 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں۔

جنوبی پنجاب میں 20 سے 22 جون کے دوران بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ متعلقہ محکمہ کےترجمان کاکہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے نکلنے والے موسم کی اپڈیٹس ضرور لیں۔