ملک بھر میں آج عیدالاضحی

لاہور(رم نیوز) ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ ہے۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ، جن میں ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے لیے خاص دعائیں کی گئیں۔

نمازِ عید کے اجتماعات کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی نفری بھی تعینات رہی۔

لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کررہے ہیں۔