افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

راولپنڈی(رم نیوز) افواج پاکستان کی جانب سے قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے عید الاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدس موقع عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی روح کو اجاگر کرتا ہے، اس مبارک دن پر ہم اپنے شہداء اور غازیوں کے مقروض ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت ملک میں آزادی اور امن قائم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے اور اسے دشمنوں کی ناپاک سازشوں سے محفوظ رکھے۔