خیبر : سکیورٹی فورسز کا آپریشن

خیبر(رم نیوز)ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد نہ صرف سکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے خلاف بھی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔