شادی کی سالگرہ ۔۔۔جگن کاظم نے شوہر کو حیران کردیا

لاہور(ر م نیوز)اداکارہ ومیزبان جگن کاظم نے شادی کی سالگرہ پر شوہر کو حیران کردیا۔ جگن کاظم نے شادی کی سالگرہ کو یادگار بنادیا۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ اور میزبان جگن کاظم سرخ جوڑا پہنے شہنائیوں کی گونج میں ایک بار پھر ڈولی میں بیٹھ گئیں۔انسٹا گرام پر میزبان نے ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں انہیں ڈولی میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شادی کی سالگرہ کے موقع پر جگن کاظمی نے اپنے شوہر کویہ منفرد سرپرائز دے کر حیران کردیا ،سرپرائیز دیکھ کر ان کے شوہر فیصل کے لبوں پر بھی مسراہٹ آ گئی۔جگن کاظم ڈھول کی تھاپ، بینڈ باجے اور شہنائیوں کی گونج میں ڈولی میں بیٹھ کر گھر آگئی اور اپنے شوہر فیصل کوشادی کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر ویڈیو کلپ میں ان کے تمام اہلِ خانہ اداکارہ کا منفرد انداز دیکھ کر خوش نظر آئے۔

ویڈیو کلپ میں جگن کاظمی کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ سال کا وہ وقت پھر آگیا ہے یعنی میری اور فیصل کی شادی کی سالگرہ، گزشتہ برس تو میں نے فیصل کو کہہ دیا تھا کہ میں ہر بار جو تماشہ لگاتی ہوں اس بار نہیں لگاؤں گی ۔ انہوں نے پوسٹ کی گئی ویڈیو کلپ کے کیپشن میں بھی اپنے شوہر کو شادی کی 11ویں سالگرہ کی مبارک باد دیتےہوئے لکھا کہ ’میں نے وہی دوبارہ کیا۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘۔