محرم میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش

لاہور(رم نیوز) محرم میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے 6 سے 11 محرم الحرام تک سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارشات وفاقی سیکرٹری داخلہ کو ارسال کر دی ہیں۔

محرم الحرام میں پنجاب حکومت نے 6 سے 11 محرم الحرام تک سوشل میڈیا ایپس پر پابندی لگانے کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب کو بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے، حکومت نے وٹس ایپ کو بھی بند رکھنے کی سفارش کی ہے، سوشل میڈیا ایپس بند کرنے کی منظوری سٹینڈنگ کمیٹی نے دی جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھجوایا، پابندی کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔