وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت فنکشنل کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا پہلا اجلاس

اسلام آباد (رم نیوز)وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت فنکشنل کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا پہلا اجلاس وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود بھی موجود تھے۔



اجلاس میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام، ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم اور فنانس ڈویژن، وزارت تجارت، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن (پاشا) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام نے شرکت کی۔

سیکرٹری جنرل پاشا ندیم ملک نے کمیٹی چیئرمین و وزیر مملکت آئی ٹی کو آئی ٹی انڈسٹری کے لیئے کیش ریوارڈ سکیم کے حوالے سے بریف کیا۔

اجلاس میں آئی ٹی کمپنیوں کے لیئے کیش ریوارڈ سکیم کے متبادل سکیم لانے پر غور کیا گیا اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بنائی گئی جس کے ممبران میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام، سیکرٹری جنرل پاشا ندیم ملک اور سٹیٹ بنیک کی طرف سے ایک نمائندہ شامل ہوں گے۔