امریکی صدارتی انتخابات ۔۔۔۔۔ جوبائیڈن کی نامزدگی خطرے میں پڑگئی

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی نامزدگی خطرے میں پڑ گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی نامزدگی خطرے میں پڑگئی۔ سینئر ڈیمو کریٹس رہنمائوں نے بائیڈن کی سبکدوشی کے لیے 25 ویں ترمیم استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جوبائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مباحثے میں خراب کارکردگی کے باوجود صدارتی دوڑ میں شرکت پر بضد ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی سیاسی جماعت کے اراکین کانگریس پر واضح کردیا ہے کہ وہ صدارتی دوڑ سے باہر نہیں ہوں گے اور آخر دم تک لڑیں گے۔ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کے نام خط میں جوبائیڈن نے کہا کہ پچھلے 10 روز میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں، حکام اور ووٹرز سے بات چیت کی ہے، ان کے خدشات سنے ہیں، وہ اندھے نہیں، دیگر کے مقابلے میں کہیں بہتر جانتے ہیں کہ صدارتی امیدوار کی حیثیت سے نمائندگی کی ذمہ داری کیا ہوتی ہے۔

بائیڈن نے واضح کیا کہ اگر انہیں مکمل یقین نہ ہوتا کہ وہی ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرانے کے لیے بہترین امیدوار ہیں تو وہ دوبارہ صدارت کا الیکشن نہ لڑتے۔