روسی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

ماسکو(ر م نیوز) روسی فوج میں کام کرنے والے تمام بھارتیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ تمام بھارتیوں کو ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کی جنگ کے دوران 2 بھارتی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں جنگی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ انہیں دھوکا دہی کے ذریعے لڑنے کے لیے آمادہ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے دورہ روس کے دوران صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق روس نے فوج سے بھارتیوں کو فارغ کر کے ان کی ملک واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔