مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے: فضل الرحمان

ڈی آئی خان (رم نیوز ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر عدالتی فیصلے کے بعد بات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں آزاد اور خود مختیار ہو کر سوچنا چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ اگر پہلی بار آپریشن کا تجربہ ہوتا تو عوام لبیک کہتے، عوام پہلے بھی سوات سے لے کر وزیرستان تک دربدر ہو چکے ہیں۔ آج بھی وہ لوگ دربدر ہیں، معاوضے تک نہیں دیئے گئے، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ خرابی کہاں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔