حکومت ، فلور ملز اور ہول سیلرز میں ڈیڈ لاک برقرار

لاہور(رم نیوز)حکومت ، فلور ملز اور ہول سیلرز میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پاکستان بھر میں آج سے فلور ملز غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہیں۔ پاکستان بھر کی 1500 سے زائد فلور ملز میں واشنگ بند کردی گئی ہے۔ کل سے آٹا پیکنگ اور ترسیل مکمل طور پر بند کردی جائے گی۔ پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی بند ہونے سے مشکلات پیدا ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کانفاذ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے نئے ٹیکسوں کو مسترد کرتے ہوئےصوبے میں ہڑتال کا اعلان کردیا، بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت پچیس سو تک جانےکاخدشہ بھی ظاہرکردیا۔صدر فلورملزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کہتے ہیں ظالمانہ ٹیکسز سے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا،