حساس ادارے کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کا اختیار چیلنج

لاہور(رم نیوز) حساس ادارے کو فون ٹیپنگ کی اجازت دینے کا اختیار چیلنج کردیاگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے اختیار کے خلاف شہری فہد شبیر نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں وزیراعظم، وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن میں حساس ادارے کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دی ہے، پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے ابھی تک رولز نہیں بنے۔آئین پاکستان شہریوں کو پرائیویسی اور آزادی اظہار رائے کی آزادی فراہم کرتا ہے۔