نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیل پربانی پی ٹی آئی نے تحریری جواب جمع کرادیا

اسلام آباد (رم نیوز) نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیل پربانی پی ٹی آئی نے تحریری جواب جمع کرادیا۔بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں اپنا تحریری جواب دجمع کروایا ہے۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ کسی شخص کی کرپشن بچانے کے لیے قوانین میں ترامیم کرنا عوامی مفاد میں نہیں، کرپشن معیشت کے لیے تباہ کن ہے اور اس کے منفی اثرات ہوتے ہیں، مجھ سے دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ترامیم کا فائدہ آپ کو بھی ہو گا مگر میرا موقف واضح ہے یہ میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے تحریری جواب میں بتایا کہ کرپشن سے پاک پاکستان مزید سرمایہ کاری کو راغب کرے تاہم ان ترامیم کا مقصد ملکی اداروں کو کمزور کرنا اور طاقتوروں کو بچانا ہے، سپریم کورٹ کو ان سب معاملات کو مد نظر رکھنا چاہیے۔