غزہ بات چیت کا اگلا دور آج دوحہ میں اور کل قاہرہ میں ہو گا

دوحہ(رم نیوز )غزہ بات چیت کا اگلا دور آج دوحہ میں اور کل قاہرہ میں ہو گا۔غزہ کی پٹی میں فائر بندی سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے مصر، قطر، امریکہ اور اسرائیل کے وفود آج دوحہ میں ملاقات کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل کی قیادت میں مصری سکیورٹی وفد حماس اور اسرائیل کے بیچ نقطہ ہائے نظر کو قریب لانے کی کوشش کرے گا۔ اس کا مقصد جلد از جلد جنگ بندی کو ممکن بنانا ہے۔ مذاکرات کا اگلا دور کل قاہرہ میں ہو گا۔

یاد رہے کہ مصر اور قطر ، اسرائیل اور حماس کے درمیان 9 ماہ سے جاری لڑائی میں مرکزی وساطت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس امید کے ساتھ کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے مقابل لڑائی ختم ہو جائے اور غزہ میں یرغمال افراد کی رہائی عمل میں آ جائے۔