ٹورنٹو(رم نیوز) کینیڈا میں پہلی خاتون آرمی چیف نے منصب سنبھال لیا۔56 سالہ جنرل جینی کیرینیاں نے کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف کی حیثیت سے چارج لیا ہے۔ ایک تقریب میں جنرل جینی کیرینیاں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا منص سنبھالا۔
جینی کیرینیاں نے انجینئر کی حیثیت سے فوج میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ان کا کیریئر اڑھے تین عشروں پر محیط ہے۔ اس دوران انہوں نے شام، عراق، بوسنیا اور افغانستان میں خدمات انجام دی ہیں۔جنرل جینی کیرینیاں کو جنرل وین ایئر کی جگہ لایا گیا ہے۔
وہ دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف ہیں۔ دنیا کی پہلی خاتون آرمی چیف ہونے کا اعزاز یورپ کے ملک سلووینیا کی سابق آرمی چیف میجر جنرل ایلینکا ارمینک کے پاس ہے جنہوں نے 2018 میں یہ منصب سنبھالا تھا۔