اسلام آباد(رم نیوز)سکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے سکولوں میں 8یہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 100 پرائمری سکول شمسی توانائی سے چلائے جائیں گے۔ 100 سکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ سال کے آخر تک مکمل ہونے کی اُمید ہے۔ وزارتِ وفاقی تعلیم نے اگلے 2 ماہ میں 100 پرائمری سکولوں کو شمسی توانائی پر تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو استعمال کرنے اور شہر کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔ منصوبے میں منتخب سکولوں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب شامل ہوگی۔