" آج تک کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر نہیں بلایا".۔۔۔۔ اداکارہ حرا مانی کا شکوہ

لاہور(رم نیوز)اداکارہ حرا مانی کاکہنا ہے کہ مجھے آج تک کسی اداکارہ نے مجھے اپنی شادی پر نہیں بلایا ہے۔ ا ن کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس کلپ میں حرامانی نے ساتھی اداکارائوں سے شکوہ کیا ہے کہ آج تک مجھے کسی نے اپنی شادی پر نہیں بلایا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے شادیوں پر جانے کا بہت شوق ہے مگر مجھے آج تک انڈسٹری کی کسی اداکارہ نے اپنی شادی پر مدعو نہیں کیا، شاید سب ہی اداکارائیں مجھے اپنا دوست نہیں سمجھتیں اسی لیے مجھے شادیوں پر نہیں بلایا جاتا۔

حرا مانی نے اداکاراؤں کے نام لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے میرا سیٹھی سمیت سجل علی، سارہ خان اور اقراء عزیز نے بھی شادی پر نہیں بلایا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جنہوں نے مجھے اپنی شادیوں پر نہیں بلایا میں ان سب کو اپنے بیٹے مزمل کی شادی پر بلاؤں گی۔