پشاور(رم نیوز)خیبر پختونخوا میں تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ محکمہ خزانہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کا معاملے سے متعلق کل اجلاس طلب کیاگیا ہے۔ اجلا س میں تمباکو پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق تمباکو پر ایکسائز ڈیوٹی 50 روپے عائد ہے۔ ذرائع کے مطابق نسوار پر ساڑھے سات روپے سیس اور 50 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔