کھٹمنڈو میں چھوٹے طیارے کو حادثہ ۔۔۔۔ 18 افراد ہلاک

کھٹمنڈو(رم نیوز) کھٹمنڈو میں چھوٹے طیارے کو رن وے پرحادثہ پیش آگیا ، اس واقعے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں چھوٹا طیارہ رن وے پر پھسل گیا اور اس وجہ سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق رن وے پر پھسلنے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔

طیارے میں 19 مسافر سوار تھے ، رپورٹ کے مطابق صرف پائلٹ کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسلنے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی جسے کچھ دیر بعد بجھا دیا گیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔