پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کون کرےگا؟۔۔۔ وزیر پیٹرولیم زیر صدارت آج اہم اجلاس ہوگا

اسلام آباد(رم نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کون کرےگا؟، وزیر پیٹرولیم زیر صدارت آج اہم اجلاس ہوگا ۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی زیر صدارت آج دوپہر اجلاس میں پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

اجلاس میں چیئرمین اوگرا مسرور خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار ملا تو قیمتوں میں روزانہ تبدیلی ہوا کرے گی۔