ویمن ایشیا کپ۔۔۔ سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کا ٹاکرا ہوگا

کولمبو(رم نیوز) ویمن ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا کا ٹاکرا ہوگا۔ٹی ٹوینٹی ویمن ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان کا آج کڑا امتحان ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا جب کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دوپہر ڈیڑھ بجے آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ ویمن ایشیا کپ کرکٹ ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔