وزیر داخلہ محسن نقوی کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ ۔۔۔دھرنا مطالبات کے حوالے سے بات چیت

اسلام آباد(رم نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے دھرنا مطالبات کے حوالے سے بات کی۔

محسن نقوی کاکہنا ہےکہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے۔ لیاقت بلوچ کاکہنا ہےکہ 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے۔

ان کامزید کہنا تھاکہ بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کئے جائیں ۔آئی پی پیز کے ساتھ کیپسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔