حافظ نعیم الرحمان کا گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(رم نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہےکہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیاجائے۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا نہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں کہاکہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیاجائے۔ ان کاکہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ ہمارے200 سے زائد کارکنان گرفتار ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ ہمارے دھرنے کا رخ کسی دوسری طرف بھی ہوسکتاہے۔ فسطائیت اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ دو روز میں پنجاب حکومت فسطائیت کا مظاہرہ کررہی ہے۔ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کرکے مقدمات خارج کیے جائیں۔لیاقت بلوچ کو مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کے عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ حکومت کی کمیٹی کے نام سامنے آنے پر اپنی کمیٹی کا اعلان کروں گا۔ ان کاکہنا تھا کہ پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے آئین اور قانون کے مطابق سیاسی حق استعمال کررہے ہیں۔حکمران طبقے نے پاکستان کے نوجوانوں کو مستقبل سے مایوس کردیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ آئی پی پیز ہمارا خون نچوڑ رہی ہیں۔ ہم تعلیمی ترقی اور صنعتوں کا فروغ چاہتے ہیں۔ ہم آئی پی پیز کو لگام دینا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے ملک کے روشن مستقبل کے لیے باہر نکلے ہیں۔ یہ دھرناتاریخی انقلاب میں تبدیل ہوجائے گا۔ آئی پی پیز کے سرکردہ لوگ ہر حکومت میں نظر آتے ہیں۔نمائشی اقدامات کے تحت واپس نہیں جائیں گے۔ ہمارے تمام مطالبات جائز ہیں۔ کل مری روڈ پر تاریخی جلسہ ہوگا۔