وفاقی حکومت سے پیسہ نکلوا کر رہوں گا: علی امین گنڈا پور

مردان(رم نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے وفاقی حکومت سے پیسہ نکلوا کر رہوں گا۔ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وفاقی حکومت سے پیسہ نکلوا کررہوں گا۔ یہ لوگ جس چیز میں ہاتھ ڈالتے ہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ بنیادی کاموں پر فوکس کرکے عوام کے مسائل حل کریں گے۔ ان کاکہناتھا کہ ہم نے کبھی اقتدار کے لیے سیاست نہیں کی۔

ان کاکہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں سب کی موجودگی میں فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں تمام چیزیں متفقہ طور پر منظور ہوئی ہیں۔ جو پالیسی بنی ہے اسے متفقہ طور پر منظور کرایاجائے گا۔ ملک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں عوام کو ریلیف دیاتھا۔ ہمارے دور میں پٹرول کی قیمت بہت کم تھی۔ لوگ بجلی کا بل ادا نہیں کرسکتے ان کو سولر پینل فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ گھروں کو سولر سسٹم فراہم کریں گے۔ میری پالیسی ہے کہ بجلی کے معاملے پر امیروں پر ہاتھ ڈالو۔ بڑے بڑے مافیا بجلی چوری کررہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ 50 ہزار لوگو ں کو فری سولرپینل دیں گے۔ باقی 50 ہزار لوگ بلا سود آسان اقساط پر ادائیگیاں کریں گے۔ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ سے زیادہ ہے،34 یونیورسٹیاں ہیں۔ کے پی کی آبادی ساڑتھے تین، چار کروڑ ہے، یہاں بھی 34 یونیورسٹیاں ہیں۔