اسلام آباد (رم نیوز)آئندہ 5سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔ آئی ٹی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سے ہے جس کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔
ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی کمپنیوں کی بین الاقوامی موجودگی بڑھانے کے لیے ’’فارن ایکسچینج مینول‘‘ میں ترامیم کی ہیں۔ ان ترامیم میں آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے منافع لے جانے کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔
حکومت اور ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت 2019-2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہونا آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔ یہ ترقی آئی ٹی شعبے کی فعال توسیع اور ملک کی برآمدات کی بڑھوتری میں اہم کردار کی عکاس ہے۔