معروف کامیڈین سردار کمال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لاہور (رم نیوز) پاکستان کے معروف کامیڈین اور نامور اداکار سردار کمال دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

سردار کمال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔سردار کمال نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، مرحوم کی تدفین اور نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔

سردار کمال نے سیکڑوں سٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، ان کا شمار انڈسٹری کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا۔

سردار کمال کا شمار پاکستان کے مایہ ناز کامیڈینز میں ہوتا تھا۔وہ عرصہ دراز سے نجی ٹی وی کے ساتھ بھی منسلک تھے۔اپنے کریئر کے دوران اداکار سردار کمال نے سیکڑوں تھیٹر ڈراموں میں کام کیا اور مداحوں کو اپنے فن سے خوب محظوظ کیا۔