اسماعیل ہانیہ کی شہادت۔۔۔۔ سلامتی کونسل نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

نیویارک(رم نیوز) اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہنگامی اجلاس کی درخواست ایران، روس، چین اور الجزائر کے نمائندوں نے کی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل کی جانب سے بیروت اور تہران پر حملوں کو کشیدگی میں “خطرناک اضافہ” قرار دیا ہے۔